ڈاکٹر انعم فاطمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات

ڈاکٹر انعم فاطمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات

اسلام آباد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 افسر ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

ڈاکٹر انعم فاطمہ اس سے قبل چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA) اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ، سی ڈی اے سمیت اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران انہوں نے تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی واگزار کرانے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی اور شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

بطور ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن انہوں نے فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام سمیت شہریوں کو میونسپل امور میں سہولت فراہم کرنے اور ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔

ڈاکٹر انعم فاطمہ پنجاب میں بھی مختلف اہم انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ ان کے وسیع انتظامی اور فیلڈ تجربے کے پیش نظر نئی تعیناتی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top