
ڈپٹی چیف منیجر، میڈیا ریلیشنز ہدیٰ قریشی
کوئٹہ: ڈھاڈر میں 12 اگست کو دھماکے کے باعث متاثر ہونے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 12 اگست کو دھماکے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
کمپنی کی ٹیم نے سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کیا اور متاثرہ پائپ لائن کی بحالی مکمل کرلی۔ گیس کی فراہمی بحال ہونے پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سلمان اے صدیقی
ڈپٹی جنرل منیجر، کارپوریٹ کمیونیکیشنز و سرکاری ترجمان
مزید معلومات کے لیے رابطہ:
ہدیٰ قریشی
ڈپٹی چیف منیجر، میڈیا ریلیشنز





