
راولپنڈی ( مظفر بھٹی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے عرفان رشید بھٹی سربراہی میں دس رکنی ٹریفک مینیجمینٹ اسکواڈ قائم کر دیا ہے، اسکواڈ کا مقصد میٹرو اسٹیشن سمیت صدر کے تمام شاپنگ سینٹرز مارکیٹس اور چھوٹے بڑے بازاروں کے علاؤہ صدر سے ملحقہ روڈز پر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے ٹریفک مینیجمینٹ اسکواڈ کے انچارج عرفان رشید بھٹی نے ڈیلی اسلام آباد ٹو ڈے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ کا مقصد ٹریفک کو رواں رکھنے ہے اس مقصد کے اصول کے لئے ہم صدر بازار کی اندرونی و بیرونی سڑکوں پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بناتے ہیں تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے ، انہوں نے کہا کہ اسکواڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے، جن میں تجاوزات، نو پارکنگ وغیرہ شامل ہیں کو فی الفور دور کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک مینیجمینٹ اسکواڈ کی ہے اہلکاروں کی وجہ سے جہاں غلط پارکنگ کا خاتمی ممکن ہوا وہاں تجاوزات مافیاز کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
